Sunday , April 22 2018
Home / ہندوستان / مہابودھی مندراحاطہ میں دھماکہ خیز مواد برآمد

مہابودھی مندراحاطہ میں دھماکہ خیز مواد برآمد

گیا ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے بودھ سیاحتی مقام بودھ گیا میں عالمی شہرت یافتہ مہابودھی مندر کے احاطے میں سلامتی دستوں نے دھماکہ خیز مواد برآمدکرکے دھماکے کی سازش کو ناکام کردیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ صفائی کے دوران مندر کے گیٹ نمبر 4 پر ایک لاوارث تھیلا برآمد ہوا۔ تھیلا کی اسکینر کے ذریعہ جانچ کے بعد دھماکہ خیز مواد ہونے کی تصدیق کی گئی۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچے سی آر پی ایف کے بم کو ناکارہ کرنے والے دستے نے تھیلے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ تھیلے میں امونیم نائٹریٹ سمیت دوسرا دھماکہ خیز مواد اور تار تھے ۔دریں اثنا اس واقعہ کے بعد نزدیکی علاقے میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT