Tuesday , October 16 2018
Home / دنیا / مہاترمحمد قومی کار پراجکٹ شروع کرنے کے خواہاں

مہاترمحمد قومی کار پراجکٹ شروع کرنے کے خواہاں

ٹوکیو ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کے نومنتخبہ وزیراعظم مہاتر محمد نے آج ایک بار پھر قومی کار پراجکٹ کو شروع کئے جانے کے امکانات ظاہر کئے حالانکہ تقریباً دس پندرہ سال قبل اپنی پچھلی میعاد کے دوران انہوں نے ایسے ایک قومی کار پراجکٹ شروع کرنے اشارے دیئے تھے۔ وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد اپنے پہلے بیرونی دورہ پر جاپان آمد کے بعد انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ہم ایک بار پھر قومی کار پراجکٹ کو شروع کرنا چاہتے ہیں اور اس بار مجوزہ پراجکٹ کیلئے انہیں اپنے جنوب مشرقی ایشیائی شراکت داری کی ضرورت ہے تاکہ ملائشیا میں عالمی مارکٹ تک رسائی حاصل کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT