Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مہاتمابسوا ایشور اور گوتم بدھ کے نظریات میں یکسانیت

مہاتمابسوا ایشور اور گوتم بدھ کے نظریات میں یکسانیت

بسواکلیان ۔ 20جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بسواکلیان میں مہاراجہ بسوا ایشور سوامی کے نام سے منسوب سہ روزہ بسوا اتسو کارنگ رنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پروگرام کا آغاز آج 10بجے دن بسواکلیان میں مختلف جھانکیوں کی شکل میں بسوانا کے زندگی سے مطابق نکالی گئی جس میں مختلف اسکولس کے طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر

بسواکلیان ۔ 20جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بسواکلیان میں مہاراجہ بسوا ایشور سوامی کے نام سے منسوب سہ روزہ بسوا اتسو کارنگ رنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پروگرام کا آغاز آج 10بجے دن بسواکلیان میں مختلف جھانکیوں کی شکل میں بسوانا کے زندگی سے مطابق نکالی گئی جس میں مختلف اسکولس کے طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کماری حبصبا رانی رکن اسمبلی بسواکلیان ملک ارجن ( ایس ) کھوبا‘ بی نارائن راؤ جنرل سکریٹری کانگریس کرناٹک اسٹیٹ دیگر بسواکلیان کے قائدین نے بسوا اتسوکا آغاز کرتے ہوئے قلعہ بسوا کلیان سے ریالی کی شکل میں جلوس نکلا۔

تیر میدان بسواکلیان میں ایک اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا جن میں مختلف قائدین نے مہاراج بسوا ایشور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مذہبی انچارج منسٹر ضلع بیدر اوما شائر اس رنگ رنگ پروگرام میں حصہ لیا ۔ ملک ارجن کھرگے وزیرریلوے نے پروگرام کا افتتاح شمع روشن کرتے ہوئے کیا ۔ بسوا ایشور سوامی کو خراج پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بدھ مذہب اور بسوا ایشور سوامی کے افکار و نظریات میں کوئی فرق نہیں ‘یہ سب بھٹکی انسانیت کو راہ راست پر لانے کیلئے اپنے راج پاٹھ(اقتدار)کو ترک کردیا اور عوام کی بھلائی کے کام انجام دیئے ۔ آج ان کے آدرشوں پر عمل کرتے ہیں تو ہماری زندگی سکون و چین سے گذر سکیں گی ۔ آج کی اس بھٹکی انسانیت کیلئے مذہب کا سہارا ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT