Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / مہاتماگاندھی کی تصویر والے ڈاک ٹکٹوں کی ریکارڈ قیمت میں نیلامی

مہاتماگاندھی کی تصویر والے ڈاک ٹکٹوں کی ریکارڈ قیمت میں نیلامی

لندن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاتما گاندھی کی تصویر والے چار نایاب ڈاک ٹکٹس ایک نیلامی کے دوران 500,000 پاؤنڈس میں فروخت کئے گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ نیلام گھر کے منتظمین اور ڈاک ٹکٹس فروخت کرنے والوں کا کہنا ہیکہ کسی بھی ہندوستانی ڈاک ٹکٹ کی اتنی زیادہ قیمت پر فروخت یقینا ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ یاد رہیکہ 1948ء کی گاندھی  جی کی تصویر والے 10 روپئے مالیت والے پرپل براؤن اور لیک ’’سرویس‘‘ ڈاک ٹکٹس ہی اس قت گشت میں ہیں۔ یوکے کے ایک تاجر اسٹینلی گبنس نے بتایا کہ ڈاک ٹکٹس کے ایک بلاک کو ایک خانگی آسٹریلیائی کلکٹر کو سب سے زیادہ قیمت میں فروخت کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT