Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پر wi-fi کینکٹیویٹی کا افتتاح

مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پر wi-fi کینکٹیویٹی کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز

: wi-fi

) کینکٹیویٹی کا آج مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر جی وی رمنا راؤ نے افتتاح کیا ۔ اس سہولت کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے رمنا راؤ نے کہا کہ اس طرح کی سہولت جلد ہی ٹی ایس آر ٹی سی کے دیگر اہم بس اسٹیشنس بشمول ورنگل ، کریم نگر ، پٹن چیرو ، نلگنڈہ ، کھمم ، نظام آباد ، محبوب نگر اور عادل آباد میں فراہم کی جائیں گی ۔ مہاتما گاندھی بس اسٹیشن تلنگانہ اور ملک میں سب سے بڑا بس اسٹیشن ہے ۔ اس بس اسٹیشن سے 3600 سے زائد سروسیس روانہ ہوتی ہیں اور تقریبا 1.2 لاکھ مسافرین روزآنہ ایم جی بی ایس پر بس میں سوار ہو کر ان کے مقامات کو جاتے ہیں ۔ جوبلی بس اسٹیشن سے تقریبا 1200 سروسیس روانہ ہوتی ہیں اور اس بس اسٹیشن سے روزانہ 4000 سے زائد مسافرین ان کے مقامات کو روانہ ہوتے ہیں ۔ انٹرنیٹ کینکٹیویٹی ایک ضرورت بن گئی ہے اور عوام انٹرنیٹ پر انحصار کررہے ہیں ۔ لہذا بس اسٹیشن پر بس کا انتظار کرتے وقت مسافرین انٹرنیٹ رسائی کے لیے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں اوران کا کام کرسکتے ہیں۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ٹی ایس آر ٹی سی نے ایم جی بی ایس اور جوبلی بس اسٹیشنس پر بسوں کا انتظار کرنے والے مسافرین کے لیے ہائی اسپیڈ 2 to 10mbps انٹرنیٹ کینکٹیویٹی فراہم کرنے کی پہل کی ہے ۔ اس مقصد کے لیے ان بس اسٹیشنس پر انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک 5G carrier grade wi-fi نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے ۔ یہ سہولت M’s Quad Genwireless solutions کے تعاون و اشتراک سے فراہم کی جارہی ہے اور اسے بی ایس این ایل فیسلیٹی سے استفادہ کرتے ہوئے جلد ہی شروع کیا جائے گا ۔ انٹرنیٹ سہولت سے استفادہ کرنے مسافرین کیلئے مختلف پیاکیجس پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ موڈ دونوں میں دستیاب ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT