Monday , November 19 2018
Home / ہندوستان / مہاتما گاندھی قتل کی دوبارہ جانچ نہیں ہوگی :سپریم کورٹ

مہاتما گاندھی قتل کی دوبارہ جانچ نہیں ہوگی :سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مہاتما گاندھی کے قتل کے معاملے کی جانچ دوبارہ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔دراصل پنکج فڈنویس نام کے ایک شخص نے سپریم کورٹ میں عوامی عرضی دی تھی۔جس میں معاملے کی دوبارہ جانچ کی مانگ کی گئی تھی۔عرضی گزاروں نے اسے تاریخ پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا تھا۔ناتھو رام گوڈسے نے 30جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔وہیں عرضی گزاروں کی دلیل تھی کہ مہاتما گاندھی کے قتل کے پس پردہ اس سے متعلق حقیقت کو خفیہ رکھنے کی تاریخ کی سب سے بڑی کوشش ہے۔حالانکہ سپریم کورٹ نے ان کی یہ دلیلیں خارج کر دی اور کہا کہ اس معاملے میں دوبارہ جانچ کی کوئی ضرورت نہیں۔جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے اس معاملے کی پچھلی سماعت میں کہاں تھا کہ گاندھی جی کے قتل کے معاملے کو دوبارہ کھولنے کا حکم دینے میں عدالت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔کیونکہ قتل کے معاملے میں شامل شخص کی پہلے ہی پہچان ہو چکی ہے اور اسے قصوروار ٹھہرایا جا چکا ہے۔بینچ نے کہا ’’اب بہت دیر ہو چکی ہے،ہم اس کی جانچ دوبارہ نہیں کرائیں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT