Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / مہاتما گاندھی کی نایاب تصویر کی زائد از 40,000 ڈالرس میں نیلامی

مہاتما گاندھی کی نایاب تصویر کی زائد از 40,000 ڈالرس میں نیلامی

واشنگٹن ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بابائے قوم مہاتما گاندھی کی ایک اور نایاب تصویر جس میں انہیں مدن موہن مالویہ کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، کا امریکہ میں 41,806 ڈالرس میں نیلام ہوا۔ تصویر پر مہاتما گاندھی کی فاؤنٹین پین (سیاہی استعمال کرنے والا قلم) سے کی گئی دستخط ایم کے گاندھی بھی موجود ھے۔ بوسٹن سے اپنی سرگرمیاں انجام دینے والے آر آر آکشن کے مطابق 1931ء میں لندن میںہندوستان کے گول میز کانفرنس کے دوسرے سیشن کے بعد یہ تصویر کھینچی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT