Saturday , December 15 2018

مہاتما گاندھی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کورسیس

حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ میں تعلیمی سال 2017-18ء کیلئے مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے۔ فیکلٹی آف کامرس اینڈ مینجمنٹ (مینجمنٹ اسٹڈیز ۔ 10 ، کامرس ۔ 4) فیکلٹی آف سوشیل سائنسیس (اکنامکس ۔ 2) ، فیکلٹی آف سائنس (بائیو کیمسٹری ۔ 4، بائیو ٹیکنالوجی ۔ 6، کیمسٹری ۔ 14، میاتھمیٹکس 4، کمپیوٹر سائنس ۔ 2) قابلیت کے اعتبار سے امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ایم اے، ایم کام، ایم ایس سی یا ماسٹر ڈگری میں 55 فیصد (ایس سی، ایس ٹی امیدوار 50 فیصد) نمبرات سے کامیاب ہوں۔ یو جی سی ؍ سی ایس آر آئی نیٹ، سلائٹ، سٹ متعلقہ سبجکٹس میں ایم فل (ریگولر) میں کامیاب ہوں۔ انتخاب تحریری و تقریری امتحان کے ذریعہ ہوگا۔ درخواست فیس 500 روپئے، (ڈی ڈی کی شکل میں)، درخواستیں آف لائن میں نمونہ فارم کی خانہ پری کرکے پرسنل افسر کو روانہ کرنا ہوگا۔ درخواست پہنچنے کی آخری تاریخ 30 ڈسمبر ہوگی۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ http://mgunivesity.ac.in ملاحظہ کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT