Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / مہاجرین کی آمد پر حد مقرر نہیں کی: میرکل

مہاجرین کی آمد پر حد مقرر نہیں کی: میرکل

برلن ۔ 5 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ تارکین وطن کی آمد پر کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ جرمن چانسلر کا ایک انٹرویو آج ہفتے کے روز اخبارات کے ایک ’فنکے‘ کنسورشیم کے ذریعے شائع کیا گیا ہے۔ میرکل کے مطابق سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کی تعداد کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مضبوط اقتصادی ملک کے طور پر اُن کا ملک وہ سب کچھ کرے گا جو ضروری خیال کیا جائے گا۔ میرکل نے یہ بھی واضح کیا کہ پناہ گزینوں کو، اُن کے ملک کے حالات بہتر ہونے کے بعد واپس بھیج دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT