Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / مہاجرین کی عالمی آبادی میں نصف تعداد بچوں کی : یونیسیف کی رپورٹ

مہاجرین کی عالمی آبادی میں نصف تعداد بچوں کی : یونیسیف کی رپورٹ

نیو یارک 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یونائیٹڈ نیشن چلڈرنز فنڈ (یونیسیف) نے اپنی ایک تشویشناک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں مہاجر بچوں کی تعداد پچھلے پانچ برسوں میں 75 فیصد بڑھ کر 80 لاکھ ہوگئی ہے اور اس حقیقت کے باوجود کہ بچوں کا تناسب عالمی آبادی میں ایک تہائی سے کم ہے ، دنیا بھر کے مہاجرین میں ان کی تعداد نصف سے زیادہ ہو چکی ہے ۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ عدم استحکام اور داخلی تنازعات کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ۔مہاجر بچوں میں آدھے بچے صرف دو ممالک شام اور افغانستان کے ہیں ۔ ایسے بچوں کی تین چوتھائی تعداد محض دس ملکوں کے بچوں کی ہے ۔’اپ روٹڈ’ کے عنوان سے جاری اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیشتر ایشیائی ممالک میں جاری تنازعات، غیر یقینی صورتحال، قدرتی آفات اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی وہ عناصر ہیں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگ براعظم کے اندر ہی ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔ایشیا میں مہاجر بچوں کی موجودگی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے تاہم دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں یہاں بچوں کی ہجرت کی شرح نہایت کم ہے ۔پر تشدد واقعات کی وجہ سے ایشیا میں ایک کروڑ 92 لاکھ افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جو کہ دنیا بھر میں داخلی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد کا 47 فیصد ہے ۔

TOPPOPULARRECENT