Wednesday , December 12 2018

مہاجرین کی کشتی ڈوبنے پر تیونس کے وزیرداخلہ مستعفی

تیونس ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) افریقی تیونس میں تین روز قبل ساحل سمندر کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے پر تیونس کے وزیرداخلہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ان سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاہد نے وزیرداخلہ لطفی ابراہیم کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا۔ چہارشنبہ کو لطفی ابراہیم نے 10 دیگر سیکوریٹی اہلکاروں کے ہمراہ تیونس کے ساحل پر مہاجرین کی کشتی ڈوبنے پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ پیش کیا۔ ادھر تیونس میں وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ ساحلی شہر قرقنہ کے سیکوریٹی چیف کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر کئی دوسرے عہدیداروں نے بھی استعفیٰ دے دیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT