Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مہادیو پور میں آنگن واڑی مراکز کا دورہ

مہادیو پور میں آنگن واڑی مراکز کا دورہ

مہادیو پور 22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منتھنی سب ڈیویژن مہادیو پور پراجکٹ آفیسر ستیہ وتی نے مہادیو پور کاٹارم میں واقع آنگن واڑی سنٹرس کی تنقیح کی۔ ستیہ وتی نے دورہ کرتے ہوئے مہادیو پور منڈل میں دیہی علاقوں پلی میلہ، پنکینہ، سروے پیٹ میں موجود 7 سنٹروں کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ پراجکٹ آفیسر نے کاٹارم منڈل اور گارے پلی میں موجود چار سنٹرس کا ہفتہ کو معائنہ کیا۔ بعدازاں ستیہ وتی نے سیاست نیوز کو بتایا کہ دو دن کے دورہ میں دو منڈلوں میں 11 سنٹروں کا دورہ کیا گیا۔ سنٹر میں بچوں کو اور علاقہ میں موجود حاملہ خواتین کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات مکمل طور پر فراہم کریں اور آنگن واڑی سنٹر میں آنگن واڑی ورکرس بچوں کی تعداد کو بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ ستیہ وتی نے کہاکہ وہ ورکرس کو ہدایت دی کہ سنٹر اور حاملہ خواتین کو نظرانداز کرنے پر سنٹر کو بند رکھنے پر آنگن واڑی ورکر کو معطل کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT