Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / مہاراج مودی نصیحت کررہے ہیں : ممتابنرجی کا طنز

مہاراج مودی نصیحت کررہے ہیں : ممتابنرجی کا طنز

برسات (مغربی بنگال) ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت پر چھوٹی بچتوں پر شرح سود میں کمی اور بہبودی پروگرامس کے لئے فنڈس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ترنمول کانگریس سربراہ ممتابنرجی نے کہا کہ وزیراعظم نصیحت کرنے اور کانگریس و بائیں بازو جماعتیں ان (ممتابنرجی) کے خلاف شکایات کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراج مودی نصیحت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دہشت اور ظلم کا رویہ اختیار کیا ہے۔ ماضی میں کسی انتخابات میں ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا لیکن انہوں نے یہ چیلنج قبول کیا اور وہ کسی کے آگے جھکنے والی نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT