Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا، گجرات سے بھی زیادہ ترقی یافتہ

مہاراشٹرا، گجرات سے بھی زیادہ ترقی یافتہ

رام ٹیک (مہاراشٹرا)۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مہاراشٹرا ترقی کے محاذ پر گجرات سے آگے ہے۔ کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر بی جے پی قائدین کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گجرات، مہاراشٹرا کی بہ نسبت کم ترقی یافتہ ہے۔ وہ ضلع ناگپور کے علاقہ رام ٹیک میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہ

رام ٹیک (مہاراشٹرا)۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مہاراشٹرا ترقی کے محاذ پر گجرات سے آگے ہے۔ کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر بی جے پی قائدین کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گجرات، مہاراشٹرا کی بہ نسبت کم ترقی یافتہ ہے۔ وہ ضلع ناگپور کے علاقہ رام ٹیک میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ان لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ہم نے گزشتہ 60 سال میں کچھ بھی نہیں کیا۔ اگر یہ سچ ہے تو کیا ریاست مہاراشٹرا اتنی ترقی کرسکتی تھی؟ وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ بعض لوگ گاندھی جی کا نام لیتے ہیں، لیکن ان کا رویہ گاندھی جی کے خیالات کے برعکس ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بدھ پرستی کرنے کی بجائے دل سے عبادت کرتے ہیں۔ وہ بالواسطہ طور پر مودی پر تنقید کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ لوگ گاندھی جی کا نام لیتے ہیں جنھوں نے عدم تشدد کی تعلیم دی تھی، لیکن ان کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کینسر کی 108 دواؤں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے اور مودی صدر چین کے ساتھ جھولا جھول رہے تھے جب کہ چینی فوجی ہندوستان کی سرزمین میں داخل ہورہے تھے۔ اب یہ ملک کے عوام پر منحصر ہے کہ وہ کام کرنے والے افراد کا انتخاب کریں۔ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے 30 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ انھوں نے تیقن دیا کہ وہ رام ٹیک کو سیاحتی مرکز بنادیں گے۔ اس علاقہ کی سڑکوں کو بہتر بنایا جائے گا اور یہاں پر موجود رام مندر اور جنگلات کی وجہ سے روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT