Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / مہاراشٹرامیونسپل کونسل انتخابات میں 70 فیصد رائے دہی

مہاراشٹرامیونسپل کونسل انتخابات میں 70 فیصد رائے دہی

ممبئی ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بڑی کرنسی کو بند کرنے کے پس منظر میں آج مہاراشٹرا کے 147 میونسپل کونسل اور 17 نگر پنچایت انتخابات کیلئے 70 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ اسے ’’ منی اسمبلی ‘‘ انتخابات اور فرنویس حکومت کیلئے آزمائش سمجھا جارہا ہے ۔ بی جے پی اور شیوسینا نے انتخابی اتحاد کیا لیکن اپوزیشن کانگریس اور این سی پی نے اتحاد کا رسمی طور پر اعلان نہیں کیا ۔ رائے دہی آج صبح 7.30 بجے شروع ہوئی اور بعض مقامات پر جھڑپوں کے معمولی واقعات پیش آئے ۔ پہلی مرتبہ میونسپل کونسل صدور کا عوام راست انتخاب کریں گے ۔ رائے دہی 4 مراحل میں ہورہی ہے اور اس کا آئندہ مرحلہ /18 ڈسمبر اور /8 جنوری کو ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT