Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا:گاؤکشی پر امتناع کو کانگریس کی تائید

مہاراشٹرا:گاؤکشی پر امتناع کو کانگریس کی تائید

ممبئی ۔ 3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں گاؤکشی پر امتناع سے متعلق بل جسے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی منطوری مل گئی، اس نے اپوزیشن کانگریس اور این سی پی کو منقسم کردیا جیسا کہ آخر الذکر کا کہنا ہے کہ یہ کسانوں کیلئے مشکل کا سبب بنے گا۔اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رادھا کرشنا وکھے پاٹل نے کہا کہ کانگریس صدر جمہوریہ کی منظوری کا خیرمق

ممبئی ۔ 3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں گاؤکشی پر امتناع سے متعلق بل جسے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی منطوری مل گئی، اس نے اپوزیشن کانگریس اور این سی پی کو منقسم کردیا جیسا کہ آخر الذکر کا کہنا ہے کہ یہ کسانوں کیلئے مشکل کا سبب بنے گا۔اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رادھا کرشنا وکھے پاٹل نے کہا کہ کانگریس صدر جمہوریہ کی منظوری کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ برسر اقتدار بی جے پی سماج کے ایک گوشہ کی خوشامد کیلئے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

ایک اور پولیس عہدیدار کو انکاؤنٹر کیس میں ضمانت
احمد آباد ۔ 3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج یہاں پولیس عہدیدار جی ایچ گوئیل کو 2003 ء کے صادق جمال فرضی انکاونٹر کیس میں ضمانت عطا کردی۔ دو لاکھ روپئے کے مچلکہ پر معطل سب انسپکٹر کو یہ ضمانت کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملنے کی بناء دی گئی۔ اس کیس میں قبل ازیں کانسٹبلس سی چداسما، اے یادو اور پولیس انسپکٹر کے ایم وگھیلا کوبھی ضمانت دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT