Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا ، ہریانہ میں بھی بی جے پی ناکام ہوگی

مہاراشٹرا ، ہریانہ میں بھی بی جے پی ناکام ہوگی

مودی کی ہوا، ہوا ہوائی ہوگئی، سماج وادی پارٹی کا ردعمل

مودی کی ہوا، ہوا ہوائی ہوگئی، سماج وادی پارٹی کا ردعمل
نئی دہلی۔/18ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کا بلبلہ پھوٹ گیا۔ یہی نہیں بلکہ مہاراشٹرا اور ہریانہ میں بھی انتخابی نتائج بی جے پی کے لئے تکلیف دہ ثابت ہوں گے۔ سینئر ایس پی لیڈر رام گوپال یادو نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے اپوزیشن جماعتوں کا اعتماد ایک بار پھر بحال ہوگیا جو لوک سبھا انتخابات کے بعد متزلزل ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج یقینا چونکا دینے والے تھے جہاں بی جے پی نے سب کا صفایا کردیا تھا لیکن پارٹی کتنے پانی میں ہے یا اس میں کتنا دم خم ہے اس کا پتہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد چل گیا جس نے اپوزیشن کو یقیناً ایک نئی زندگی عطاء کی ہے۔ میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مہاراشٹرا اور ہریانہ میں بھی بی جے پی کو منہ کی کھانی پڑیگی کیونکہ عوام کو بی جے پی کی اصلیت کا علم ہوگیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران مودی کی لہر تھی لیکن اب مودی کی ہوا، ہوا ہوائی ہوگئی۔ یاد رہے کہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو پہ درپہ مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا جن میں راجستھان ، اُترا کھنڈ، گجرات، بہار اور یو پی ریاستی شامل ہیں۔یو پی میں سماج وادی پارٹی امیدواروں کو واضح اکثریت سے کامیابی ملی۔

TOPPOPULARRECENT