Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا اسمبلی میں ڈانس بار ریگولیشن بل کی منظوری

مہاراشٹرا اسمبلی میں ڈانس بار ریگولیشن بل کی منظوری

ممبئی۔/12اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا اسمبلی نے آج ڈانس بار ریگولیشن بل کواتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے جس میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ قانون ساز کونسل میں کل اس بل کی منظوری کے ساتھ ہی ڈانس بار س کی دوبارہ کشادگی کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔ مملکتی وزیر داخلہ شنڈے نے یہ بل اسمبلی میں پیش کیا اور بغیر کسی مباحث کے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا جس کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی ، خاتون ملازمین کے استحصال یا عریانیت کے مظاہرہ پر مالکین کو جواب دہ بنایا جائے گا، اور مالکین یا منیجرس کو 5سال کی سزائے قید اور 25ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT