Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا اور گجرات میں پٹرول ، ڈیزل پر ویاٹ میں کمی

مہاراشٹرا اور گجرات میں پٹرول ، ڈیزل پر ویاٹ میں کمی

ممبئی/ احمدآباد۔10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہراشٹرا میں آج آدھی رات سے ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں 2 روپئے اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں ایک روپئے کی کمی ہوگی کیونکہ ریاستی حکومت نے ان دونوں ایندھنوں پر عائد ویاٹ میں کمی کی ہے۔ وزیر فینانس سدھیر موگنیشوار نے پٹرول اور ڈیزل پر ویاٹ میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے اس کو مہاراشٹرا کے عوام کیلئے ’دیوالی کا تحفہ‘ قرار دیا۔ اس اقدام سے سرکاری خزانہ پر 2000 کروڑ روپئے کا بوجھ عائد ہوگا۔ اس دوران گجرات کے چیف منسٹر وجئے روپانی نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر عائد ویاٹ میں 4% کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلہ پر آج نصف شب سے عمل ہوگا۔ اس اعلان سے گجرات میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 2.93 روپئے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.72 روپئے کی کمی ہوگی۔ اس کمی سے گجرات کے سرکاری خزانہ کو سالانہ 2,316 کروڑ روپئے کا نقصان ہوگا۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے حال ہی میں تمام ریاستوں کے چیف منسٹر کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے انہیں اپنی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل پر عائد ویاٹ میں کمی پر زور دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT