Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / مہاراشٹرا اور ہریانہ میں بی جے پی کی کامیابی پر جشن

مہاراشٹرا اور ہریانہ میں بی جے پی کی کامیابی پر جشن

عوام نے نریندر مودی کی تائید کی اور کانگریس کو سبق سکھایا : کشن ریڈی

عوام نے نریندر مودی کی تائید کی اور کانگریس کو سبق سکھایا : کشن ریڈی
حیدرآباد ۔ 19 اکٹوبر ( این ایس ایس ) مہارشٹرا اور ہریانہ کے انتخابی نتائج پر بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ بی جے پی حکومت کا مقصد ان دونوں ریاستوں میں بہترین حکمرانی فراہم کرنا ہے ۔ ان ریاستوں میں اپنی پارٹی کی کامیابی کا جشن منانے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ عوام نے کانگریس کو ایک سبق سکھایا ہے ۔ یہ پارٹی مختلف اسکامس اور رشوستانی کے اسکینڈلس میں ملوث ہے ۔ بی جے پی نے وزیراعظم نریندر مودی کے قیادت میں ان دونوں ریاستوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کی پارٹی مہارشٹرا میں تنہا مقابلہ کرنا نہیں چاہتی تھی اتحاد برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری کوششیں کی گئیں تھیں ۔ سکندرآباد کے رکن لوک سبھا اور بی جے پی کے قومی نائب صدر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ عوام نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات ‘ بہتر حکمرانی اور شفافیت کی تائید کی ہے ۔ بی جے پی کارکنوں کی کثیر تعداد نے آج مکرم جاہی روڈ واقع اپنے ریاستی دفتر کے قریب پارٹی کی کامیابی کا جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT