Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا تحریصی مراسلہ ہائیکورٹ کے احکام کے جذبہ کے خلاف

مہاراشٹرا تحریصی مراسلہ ہائیکورٹ کے احکام کے جذبہ کے خلاف

ناگپور ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے سابق جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے صدرنشین چندر مولی پرساد نے آج کہاکہ حکومت مہاراشٹرا کی تحریص کے الزامات میں نوٹس ہائی کورٹ کے حکم کے جذبہ کے خلاف ہے۔ پریس کونسل آف انڈیا کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہوا جس میں تحریص کے الزامات جو ایک کارٹونسٹ پر عائد کئے گئے ہیں، کی سماعت کی گئی اور مراسلہ کو نامناسب قرار دیا گیا ۔ جسٹس پرساد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قانونی دفعات میں تحریص کی تعریف واضح طور پر موجود ہے۔ ہائیکورٹ کا حکمنامہ اس کی مزید وضاحت کرتا ہے کہ تحریص کے دائرہ کار میں کس بات کو شامل ن ہیں کیا جاسکتا۔
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا علاقہ نہ دکھانے پر پروفیسر معطل
لاہور ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)  پاکستانی پنجاب یونیورسٹی کے ایک سینئر پروفیسر کو معطل کردیا گیا کیونکہ اس نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا علاقہ ظاہر نہ کرنے کی ’’سنگین غلطی کی تھی۔ عابدہ نسرین یونیورسٹی کے ادارہ برائے تعلیمات و تحقیقات نے اسسٹنٹ پروفیسر تھیں، انہیں تین ماہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد نے اس کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT