Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا راج بھون عملے کو ساحل سمندر پر مکانات

مہاراشٹرا راج بھون عملے کو ساحل سمندر پر مکانات

ممبئی 24 مئی ( پی ٹی آئی )مہاراشٹرا میں راج بھون کے عملے کو ساحل سمندر پر مکانات فراہم کئے جارہے ہیں۔ راج بھون میں کام کرنے والے جونیر سطح کے ملازمین کو ساحل سمندر کے کنارے مکانات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ یہ مکانات 26 مئی کو چیف منسٹر دیویندر فرنویس حوالے کریں گے ۔ جملہ 63 مکانات راج بھون کے عملے کو فراہم کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک تقری

ممبئی 24 مئی ( پی ٹی آئی )مہاراشٹرا میں راج بھون کے عملے کو ساحل سمندر پر مکانات فراہم کئے جارہے ہیں۔ راج بھون میں کام کرنے والے جونیر سطح کے ملازمین کو ساحل سمندر کے کنارے مکانات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ یہ مکانات 26 مئی کو چیف منسٹر دیویندر فرنویس حوالے کریں گے ۔ جملہ 63 مکانات راج بھون کے عملے کو فراہم کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب گورنر ودیا ساگر راو کی صدارت میں منعقد ہوگی ۔ یہ ایک 14 منزلہ عمارت ہے جس میں گروپ C اور گروپ D ملازمین کیلئے فلیٹ تیار کئے گئے ہیں۔ اس عمارت میں جملہ 63 فلیٹس ہیں اور 2 لفٹس لگائی گئی ہیں ۔ مہاراشٹرا میں ساحل سمندر پر مکانات انتہائی متمول افراد‘ صنعتکاروں ‘فلمی شخصیتوں اور تاجروں کا خواب ہوتے ہیں تاہم اب C اور D گریڈ کے ملازمین کو حکومت نے یہاں مکانات فراہم کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT