Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / مہاراشٹرا سے آئی پی ایل کی منتقلی کیخلاف انتباہ

مہاراشٹرا سے آئی پی ایل کی منتقلی کیخلاف انتباہ

نوی ممبئی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فرنویس کی جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر آج خبردار کیا کہ مہاراشٹرا کے مقررہ مقامات سے آئی پی ایل میچوں کی متبادل مقامات کو منگلی کی صورت میں اس ریاست کو 100  کروڑ روپئے کا خسارہ ہوسکتا ہے۔ ان کی اس وارننگ سے ایک دن قبل چیف منسٹر مہاراشٹرا نے کہا تھا کہ ریاست میں خشک سالی سے متاثرہ مقامات سے آئی پی ایل میچوں کی منتقلی پر انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ ٹھاکر نے آئی پی ایل میچ کے دوران اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان میچوں کی دیگر مقامات کو منتقلی کی صورت میں اس ریاست کو 100 کروڑ روپئے کی آمدنی کا تخمینہ ہے جو آئی پی ایل کے گزشتہ ٹورنمنٹ کے بعد بی سی سی آئی کی طرف سے کئے گئے ایک تحقیق جائزہ کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ آئی پی ایل میچس کیلئے وافر مقدار میں پانی کے استعمال پر مختلف گوشوں سے تنقیدوں کا سامنا کرنے والے چیف منسٹر فرنویس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ’’رواں موسم کے دوران آئی پی ایل کی کسی دوسرے مقام کو منتقلی پر انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اس سال میچوں کیلئے صاف پانی فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ٹھاکر نے کہا کہ آئی پی ایل کے انعقاد سے حاصل ہونے والی آمدنی کو حکومت مہاراشٹرا قحط زدہ علاقوں کی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرہ عوام کو راحت پہونچانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT