Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں آئی پی ایس آفیسر ہیمانشو رائے کی خودکشی

مہاراشٹرا میں آئی پی ایس آفیسر ہیمانشو رائے کی خودکشی

ممبئی 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے سینئر آئی پی ایس عہدیدار ہیمانشو رائے نے آج اپنی قیامگاہ پر خود کو گولی مارتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ہیمانشو رائے 1988 بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار تھے جنہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھے ۔ وہ آئندہ ماہ 55 سال کے ہونے والے تھے ۔ رائے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس تھے اور انہوں نے مبینہ طور پر اپنے ہی سرویس ریوالور سے خود کو گولی مارلی ۔ انہیں فوری بمبئی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT