Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں انسداد نکسلائٹس کارروائیاں

مہاراشٹرا میں انسداد نکسلائٹس کارروائیاں

ممبئی ۔ 5 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نکسلائٹس کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مہاراشٹرا حکومت نے چیف منسٹر کی قیادت میں یونیفائیڈ کمانڈ ( مشترکہ کمان ) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو کہ مروجہ پالیسیوں اور ماویسٹ خطرہ سے نمٹنے کے لیے دیگر ریاستوں میں اختیار کردہ حکمت عملی کا مطالعہ کرے گی ۔ ریاستی محکمہ داخلہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ چیف

ممبئی ۔ 5 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نکسلائٹس کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مہاراشٹرا حکومت نے چیف منسٹر کی قیادت میں یونیفائیڈ کمانڈ ( مشترکہ کمان ) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو کہ مروجہ پالیسیوں اور ماویسٹ خطرہ سے نمٹنے کے لیے دیگر ریاستوں میں اختیار کردہ حکمت عملی کا مطالعہ کرے گی ۔ ریاستی محکمہ داخلہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کی زیر قیادت ایک رابطہ کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں محکمہ جات داخلہ ، فینانس ، تعمیرات عامہ ، ریاستی اور مرکزی انٹلی جنس کے علاوہ دفاعی عہدیدار شامل ہوں گے ۔ یہ کمیٹی ریاست میں نکسلائٹس خطرہ سے نمٹنے کے لیے مروجہ پالیسیوں اور حکمت عملی کا جائزہ اور دیگر ریاستوں سے رابطہ قائم کرے گی جہاں پر نکسل ازم مقابلہ کیا جارہا ہے یہ کمیٹی مہاراشٹرا میں بائیں بازو کی انتہا پسندانہ نظریات اور ان کی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے ہر دو ماہ میں ایک مرتبہ اپنا اجلاس منعقد کرے گی ۔ علاوہ ازیں یہ کمیٹی نکسلائٹس سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ ہتھیاروں اور مواصلاتی نظام پر دیگر ریاستوں اور مرکز سے رابطہ قائم کرے گی اور نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لے گی ۔ واضح رہے کہ سال 2010 میں اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے نکسلائٹس سے متاثرہ ریاستوں سے کہا تھا کہ انسداد نکسلائٹس کارروائیوں کے لیے ایک مشترکہ کمان قائم کی جائے ۔ جس کے بعد چھتیس گڑھ ، اڑیسہ ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال نے یونیفائیڈ کمانڈس قائم کئے تھے ۔ جب کہ آسام اور جموں و کشمیر میں پہلے ہی سے متعلقہ چیف منسٹرس کی قیادت میں مشترکہ کمان قائم ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT