Wednesday , May 23 2018
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں اورنگ آباد فسادات کے70 ملزمین زیرحراست

مہاراشٹرا میں اورنگ آباد فسادات کے70 ملزمین زیرحراست

ممبئی ۔ 14 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) تقربیاً 70 افراد کو اورنگ آباد فسادات کے سلسلے میں زیرحراست لے لیا گیا اور وسطی مہاراشٹرا منتقل کردیاگیا ۔ ملند بھرمبے آئی جی پی اورنگ آباد نے کہا کہ شہر کی صورتحال معمول کے مطابق ہوتی جارہی ہے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی گزشتہ دو دن سے خبر نہیں ملی ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہاکہ انٹرنیٹ خدمات کل صبح سے بحال کردی جائیں گی بشرطیکہ صورتحال پرسکون رہے ۔ دفعہ 144 پورے شہر میں نافذ رہے گا ۔ ان فسادات میں دو افراد ہلاک اور تقریباً 50 بشمول پولیس ملازم زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT