Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا میں بی جے پی کو سبقت ،سروے

مہاراشٹرا میں بی جے پی کو سبقت ،سروے

نئی دہلی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 15 اکٹوبر کے اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاراشٹرا میں ایک سروے کرایا گیا ہے جس کے بموجب 288 نشستیں اسمبلی میں بی جے پی اور اُس کی حلیف پارٹیوں کو 154 نشستیں حاصل ہوں گی۔ لیکن چیف منسٹر کے عہدہ کے دعویداروں میں مقبول ترین شخصیت اودھو ٹھاکرے ہیں۔ موجودہ چیف منسٹر پرتھوی راج چاوان چیف منسٹر کی حیثیت سے عوامی م

نئی دہلی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 15 اکٹوبر کے اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاراشٹرا میں ایک سروے کرایا گیا ہے جس کے بموجب 288 نشستیں اسمبلی میں بی جے پی اور اُس کی حلیف پارٹیوں کو 154 نشستیں حاصل ہوں گی۔ لیکن چیف منسٹر کے عہدہ کے دعویداروں میں مقبول ترین شخصیت اودھو ٹھاکرے ہیں۔ موجودہ چیف منسٹر پرتھوی راج چاوان چیف منسٹر کی حیثیت سے عوامی مقبولیت کے دوسرے مقام پر ہیں۔ کانگریس کو پیش قیاسی کے بموجب انتہائی کم یعنی صرف 25 نشستیں حاصل ہوں گی۔ بی جے پی کو اپنے حریفوں پر سبقت حاصل ہوگی اور وہ 36.50 فیصد ووٹ حاصل کرے گی۔ دوسرے مقام پر 17.10 فیصد ووٹوں کے ساتھ شیوسینا اور تیسرے مقام پر 11.97 فیصد ووٹوں کے ساتھ کانگریس ہے۔ یہ سروے ’’دی ویک‘‘ اور ’’ہنسا ریسرچ‘‘ کی جانب سے کروایا گیا ہے۔ جس میں شردپوار کی این سی پی کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔

اُسے صرف 17 نشستیں اور 5.85 فیصد ووٹ حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے پوار عوام کا پانچواں انتخاب ہیں۔ وہ ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے اور بی جے پی کے دیویندر فرنویس سے بھی بہت پیچھے ہیں۔ شیوسینا کو دوسری سب سے بڑی پارٹی بننے کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ سب سے بڑی پارٹی 47 نشستوں کے ساتھ بی جے پی ہوگی۔ ایم این ایس کو سروے کے بموجب 10 نشستیں اور 5.11 فیصد ووٹ حاصل ہوں گے۔ آزاد امیدواروں کو 20 نشستیں اور 4.71 فیصد ووٹ حاصل ہوں گے ۔ جبکہ دیگر پارٹیاں 6.79 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے 15 نشستوں پر قبضہ کریں گی۔انڈیا ٹوڈے ۔ سیسیرو سروے کے مطابق بی جے پی کو 133 اور شیوسینا کو 54 نشستوں پر کامیابی ملے گی ۔ کانگریس 30 ، این سی پی 33 اور ایم این ایس 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT