Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں تمام سرکاری خدمات کی آن لائین پر فراہمی

مہاراشٹرا میں تمام سرکاری خدمات کی آن لائین پر فراہمی

ممبئی ۔ 10 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے آج بتایا ہے کہ مہاراشٹرا میں شہریوں کیلئے تمام 250 سرویسس (خدمات) آن لائین کردی جائے گی ۔ ناسوکام انڈیا لیڈرشپ فورم کے سالانہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوامی حدمات فراہم کرتے ہوئے حکومت نے ایک خصوصی پورٹل Aaple Sarkar شروع کی ہے ۔ فی الحال 150 خدمات آن لائین پر دستیاب ہے اور جاریہ سال 15 اگست تک تمام 250 سرویسیس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ تمام شہریوں کو شفاف طریقہ سے خدمات کی فراہمی حکومت کا فریضہ ہے ، لہذا سرکاری انتظامیہ نے عوام کیلئے حق خدمات کو روبعمل لانے کیلئے کوشش شروع کردی ہیں۔ مسٹر فڈنویس نے کہاکہ حقیقی زندگی کے مسائل کی یکسوئی میں ٹکنالوجی کو اہمیتحاصل ہے ، حکومت مائیکرو سافٹ کے تعاون سے پسماندہ علاقہ ودربھا میں بچوں کی صحت اور تندرستی پر توجہ مرکوز کرے گی اور حکومت جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے ٹکنالوجی کا استعمال کرے گی۔
بادل خاندان کی بس کی ٹکر سے بگھی راں ہلاک
مکتسر ( پنجاب ) ۔ 10 ۔ فروری : (سیاست ڈاٹ کام ) : ایک گھوڑا گاڑی (بگھی ) کا ڈرائیور آج ایک بس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔ یہ بس چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کے خاندان کی بتائی جاتی ہے ۔ جب کہ بھٹنڈا میں پیش آئے دوسرے واقعہ میں ایک 40 سالہ شخص روشن لال ہلاک ہوگیا ۔ بس کی ٹکر سے زخمی ہونے کے بعد ہاسپٹل سے رجوع کرنے پر ڈاکٹروں نے بگھی راں کو مردہ قرار دیا ۔ یہ حادثہ کبروالا گاؤں کے قریب ابوہرمیوٹ روڈ پر پیش آیا ۔ متوفی کے ارکان خاندان نے ہاسپٹل کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے بادل حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے ۔ پولیس نے بس کو ضبط کرتے ہوئے ایک کیس درج کرلیا ۔ بھٹنڈا میں پیش آئے دوسرے واقعہ میں جس بس کی ٹکر سے 40 سالہ دلت نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے وہ اکالی دل لیڈر کی بتائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT