Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں خطرناک نکسلائیٹ کا انکاؤنٹر

مہاراشٹرا میں خطرناک نکسلائیٹ کا انکاؤنٹر

ناگپور ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک نکسلائیٹ جس کے سر پر 8 لاکھ روپئے کا انعام تھا ، مہاراشٹرا کے ضلع گڈچیروی میں انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ نکسلائیٹ پرمود کمار 3 ستمبر کو ہی مارا گیا تھا لیکن انکاؤنٹر کے مقامپر کل گولیوں سے چھلنی اس کی نعش دستیاب ہونے کے بعد اس کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے بتایا اور خاتون نکسلائیٹ کموا عرف رجو (27 سالہ) بھی اس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئی جو کہ گزشتہ ہفتہ ضلع گڈچیرول میں علاقہ دھنورا کے پومکے گاٹا میں پیش آیا تھا ۔ بعد ازاں پولیس کو اس مقام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی دستیاب ہوئا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ فائرنگ کے تبادلہ میں مزید نکسلائیٹس ہلاک یا زخمی ہوگئے ہوں لیکن صرف ایک خاتون نکسلائیٹس کی نعش دستیاب ہوئی ہے۔ پولیس بتایا کہ مہلوک نکسلائیٹ کی شناخت ایک سابق ماوسٹ کے ذریعہ کی گئی ہے جو کہ کئی واقعات میں ملوث تھا۔

 

کالے دھن کو واپس لانے حکومت پابند عہد:ارون جیٹلی
نئی دہلی ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)  کالے دھن کے مسئلہ پر نرم موقف اختیار کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ حکومت کالے دھن کے مسئلہ پر نرمی اختیار نہیں کرے گی بلکہ اس کالے دھن کو واپس لانے کیلئے اپنے عہد کی پابند ہے۔ یہ کالا دھن مسئلہ نہیں ہے کہ ہم اس پر نرمی اختیار کرے کیونکہ کسی بھی معیشت کو جب خطرہ لاحق ہوتا ہے تو اس پر قابو پانا ضروری ہوتا ہے ۔ ہم کالا دھن رکھنے والے لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کریں گے۔ حکومت یکم جولائی 2015 ء سے کالے دھن کے مسئلہ پر تیزی سے سرگرم ہیؤ

TOPPOPULARRECENT