Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / مہاراشٹرا میں دکانیں اور ہوٹلس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے

مہاراشٹرا میں دکانیں اور ہوٹلس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے

ناگپور ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی وزیر لیبر سانبھا جی نیلنگیکر پاٹل نے کہا کہ مہاراشٹرا میں اب دکانات اور ہوٹلوں کے علاوہ مالس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ نئے قانون کے مطابق ہفتہ بھر رات دن دکانوں کو کھلا رکھا جائے گا مگر اس قانون کا اطلاق بار، پبس، شراب کی دکانوں اور ڈسکو تھکس پر نہیں ہوگا۔ حکومت نے مہاراشٹرا شاپس اینڈ اسٹابلیشمنٹ قانون میں ترمیم کی ہے۔ نئے قانون کے تحت ہوٹلیں، مالس اور ریسٹورنٹس رات دن کھلے رہیں گے۔ اس بل کو گذشتہ سیشن کے دوران مہاراشٹرا لیجسلیچر نے منظور کیا تھا۔ ترمیم شدہ قانون میں چھوٹے دکانات پر لائسنس کے اصول کی پابندی نہیں ہوں گی اور یہ دکانیں تمام 7دن 24 گھنٹے کیلئے کھلے رہ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT