Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی اور اندوہناک قتل

مہاراشٹرا میں طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی اور اندوہناک قتل

ممبئی؍ احمد نگر۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) احمدنگر کے کوپاڑدی گاؤں میں ایک 15 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی اور اس کے جسم کو زخموں سے چھلنی کرکے ہلاک کردینے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا جس پر عوام نے شدید برہمی ردعمل کا اظہار کیا۔ سیاسی جماعتوں نے بھی چیف منسٹر دیویندر فرنویس سے اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ 13 جولائی کو اپنے گھر واپس ہورہی تھی کہ تین نوجوان جو حالت نشہ میں تھے، اسے روک کر اجتماعی عصمت ریزی کی اور اذیت رسانی کے ذریعہ ہلاک کردیا۔

TOPPOPULARRECENT