Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں مجلس اتحادالمسلمین کا رجسٹریشن بحال

مہاراشٹرا میں مجلس اتحادالمسلمین کا رجسٹریشن بحال

ممبئی۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کو راحت فراہم کرتے ہوئے مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے پارٹی کا رجسٹریشن بحال کردیا ہے جس کا ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں واقع ہے۔ اب یہ پارٹی ریاست میں بلدیات بشمول ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں اپنے امتیازی نشان اور نام پر مقابلہ کرسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن جو کہ مجالس مقامی کے انتخابات منعقد کرتا ہے دیگر 5 جماعتوں کے رجسٹریشن کا احیاء کررہا ہے جن کا رجسٹریشن انکم ٹیکس ریٹرنس اور آڈٹ اکاؤنٹس داخل نہ کرنے پر گذشتہ ماہ منسوخ کردیا گیا تھا۔ مجلس کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے بتایا کہ مطلوبہ کارروائیوں کی تکمیل کے بعد پارٹی رجسٹریشن بحال کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT