Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں ٹول ٹیکس کیخلاف این سی پی کا احتجاج

مہاراشٹرا میں ٹول ٹیکس کیخلاف این سی پی کا احتجاج

ممبئی۔/13مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام) شرد پوار کی زیر قیادت این سی پی یوتھ ونگ (نوجوانوں کی تنظیم ) مہاراشٹرا میں ٹول ٹیکس کی وصولی کے خلاف 24 مارچ کو ریاست بھر میں احتجاج کرے گی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ریاست میں کہیں بھی ٹول ٹیکس ( چنگی ) ادا نہ کرے۔ صدر این سی پی یوتھ ونگ اومیش پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے کارکن ریاست بھر میں 24مارچ کو ٹول ٹ

ممبئی۔/13مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام) شرد پوار کی زیر قیادت این سی پی یوتھ ونگ (نوجوانوں کی تنظیم ) مہاراشٹرا میں ٹول ٹیکس کی وصولی کے خلاف 24 مارچ کو ریاست بھر میں احتجاج کرے گی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ریاست میں کہیں بھی ٹول ٹیکس ( چنگی ) ادا نہ کرے۔ صدر این سی پی یوتھ ونگ اومیش پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے کارکن ریاست بھر میں 24مارچ کو ٹول ٹیکس وصولی مراکز بند کردیں گے اور عوام سے کہا جائے گا کہ ٹول ٹیکس ادا نہ کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ نتن گڈکری ہو یا دیویندر فڈ نویس ہو مہاراشٹرا کو ٹول فری ریاست بنانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن حقیقت میں دونوں نے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT