Wednesday , February 20 2019

مہاراشٹرا میں پیاز کی قیمت 25 روپئے فی کیلو

نئی دہلی ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پیاز کی قیمتوں میں زائد از دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹرا کے لاسالاگون مقام پر فی کیلو 25 روپئے فروخت ہورہی ہے جو پیاز کیلئے سب سے بڑی ہول سیل مارکٹ بتایا جاتا ہے ۔ نئی خریف کی فصل کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے اور پرانا ذخیرہ ختم ہورہا ہے۔ ہول سیل مارکٹ میں پیاز کی اقل ترین قیمت فی کیلو 9.20 روپئے تھی۔ گذشتہ سال اسی مارکٹ نے پیاز 9 روپئے فروخت کی تھی اب وہاں 25 تا 30 روپئے فروخت ہورہی ہے۔ اس بڑی مارکٹ میں ہی پیاز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے تو سارے ملک میں پیاز کی قیمت سہ گنا زائد ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT