Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں کاشتکاروں کے قرضہ کی معافی

مہاراشٹرا میں کاشتکاروں کے قرضہ کی معافی

ممبئی ۔ 18 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مہاراشٹرا نے کاشتکاروں کے قرضوں کی معافی کے پہلے مرحلے کے طورپر 4,000 کروڑ روپئے جاری کئے ہیںجبکہ کاشتکاروں کے قرضہ کی جملہ رقم 34,000 کروڑ روپئے ہے ۔ پہلے مرحلہ میں 8 لاکھ کاشتکاروں کے قرضوں کی رقم ادا کی جائے گی ۔ فرنویس نے کہاکہ وہ ایسے اقدامات شروع کررہے ہیں جس سے اُن کی حکومت زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری کا آغاز کرے گی ۔ انھوں نے کہاکہ آج 4,000 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیںاور ان میں سے 3,200 کروڑ روپئے چار لاکھ باسٹھ ہزار کاشتکاروں کے قرضوں کی رقم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT