Tuesday , December 11 2018

مہاراشٹرا میں کشتی غرقاب ، تین طلبہ فوت ، چھ لاپتہ

ممبئی ۔ 13 جنوری (سیات ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع پالگڑھ میں دہانو ساحل کے قریب اسکول پکنک منانے والے 40 طلبہ کو لے جانے والی ایک خانگی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کم سے کم تین بچے غرقاب اور دیگر پانچ لاپتہ ہوگئے ۔ پولیس نے کہا کہ 32 بچوں کو بچالیا گیا اور لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے ساحلی گارڈ کے اہلکار اور مقامی ماہی گیر سمندر میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ دہانو کے امبیڈکر نگر میں رہنے والے تین بچوں سونل بھگوان سورتی اور جھانوی ہریش سورتی اور سانسکروتی سوریہ ونش کی نعشیں دستیاب ہوچکی ہیں ۔ پالگڑھ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس منجوناتھ سنگے نے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ یہ خانگی کشتی دہانو میں واقع پارناکہ کے پونڈا اسکول و جونیر کالج کے 40 طلبہ کو لے جارہی تھی اور تقریباً 11.30 بجے دن ڈوب گئی ، جس کے ساتھ ہی طلبہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ سنگے نے مطلع کیا کہ کوسٹ گارڈس نے تلاش اور بچاؤ کی مہم میں اپنی کشتیوں اور طیاروں کو مختلف محکموں کے اہلکاروں کے ساتھ متحرک کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT