Thursday , January 24 2019

مہاراشٹرا میں گوڈسے کی برسی منانے نہیں دیا جائے گا : کانگریس

ممبئی ۔ 21 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں کانگریس نے آج یہ دو ٹوک انداز میں اعلان کیا کہ 15 نومبر کو گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی برسی منانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رادھا کرشنا وکی پاٹل نے کہا کہ بابائے قوم کی اس طرح بے عزتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ گوڈسے ، آزاد ہندوستان میں پہلی دہشت گردانہ کارروائی کا ذمہ دار تھا ۔سینئر کانگریس لیڈر نے مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت سے کہا کہ گوڈسے کی یادگار تقاریب کو فی الفور مداخلت کرے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT