Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا میں 3افراد کا اقدام خودکشی، شیوسینا کی تنقید

مہاراشٹرا میں 3افراد کا اقدام خودکشی، شیوسینا کی تنقید

ممبئی۔/16جون، ( سیاست ڈاٹ کام) ریاستی سکریٹریٹ میں خودکشی کرلینے 3 افراد کی دھمکیوں کے بعد شیوسینا نے آج کہا ہے کہ ’اچھے دن ‘ کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہی حتیٰ کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی زیر قیادت حکومت کے بلند بانگ دعوؤں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ 3افراد نے 14جون کو سکریٹریٹ میں خودکشی کرلینے کی دھمکی دی تھی جنہیںاپنی شکایات پیش کرنے کیلئے چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔شیوسینا کے ترجمان ’ سامنا ‘ کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ ہزارہا کسانوں نے خودکشی کرلی ہے۔ غریب اور بیروزگار نوجوان بھی خودکشی کی راہ پر گامزن ہیں ۔ حکومت کو اس طرح کے انتہائی اقدامات پر قابو پانا چاہیئے لیکن حکومت صرف اعلانات پر اعلانات کرتے جارہی ہے اور بنیادی سطح پر عوام تک پہنچنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ستم ظریفی یہ ہے کہ چیف منسٹر کا کہنا ہے کہ حکومت موثر انداز میں کام کررہی ہے اور کسی بھی تبصرہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT