مہاراشٹرا میں 84 وی آئی پیز کیلئے 312 سیکوریٹی عہدیدار

ہمیں زیڈ پلس سیکوریٹی کی ضرورت نہیں: پرینیتی شنڈے

ہمیں زیڈ پلس سیکوریٹی کی ضرورت نہیں: پرینیتی شنڈے

ممبئی ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریاست مہاراشٹرا میں وی آئی پیز کی سیکوریٹی کیلئے پولیس اور سیکوریٹی کے مشترکہ طور پر 812 عہدیداروں کو 84 وی آئی پیز کے تحفظ پر تعینات کیا گیا جس میں حیرت انگیز طور پر 52 عہدیدار صرف وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے اور ان کی ایم ایل اے دختر کی حفاظت کیلئے تعینات کئے گئے ۔ آر ٹی آئی کے تحت داخل کردہ ایک درخواست کے جواب میں یہ انکشاف کیا گیا جو پونے کے ایک آر ٹی آئی کارکن وہار دھروے کی جانب سے داخل کی گئی تھی جس نے یہ جاننے کی خو اہش ظاہر کی تھی کہ مہاراشٹرا میں سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کے تحفظ کے لئے پو لیس اور سیکوریٹی فورس کے کتنے عہدیدار تعینات کئے گئے جس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سشیل کمار شنڈے اور ان کی بیٹی پرینیتی کو زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کی گئی جس کے لئے ایک دو نہیں بلکہ 52 سیکوریٹی ارکان اپنی خدمات انجام دیتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ اجولا شنڈے کو ’’Y ‘ سیکوریٹی فراہم کی گئی اور اس طرح ان کا تحفظ کرنے والے سیکوریٹی عہدیداروں کی تعداد 14 ہے ۔

دوسری طرف پرینیتی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے خاندان کو جو سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے وہ غیر ضروری ہے اور ہم چا ہتے ہیں کہ یہ سیکوریٹی واپس لے لی جائے ۔ ہمیں پروٹوکول کے تحت سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ ہم نے خود سیکوریٹی کا مطالبہ نہیں کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں جو سیکوریٹی فراہم کی جاتی ہے ہم اس کا استعمال بھی نہیں کرتے ۔ ہم نے ریاستی وزیر داخلہ اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو مکتوبات بھی تحریر کئے ہیں کہ ہماری سیکوریٹی ہٹالی جائے تاکہ اس سیکوریٹی کا کسی اور مناسب جگہ پر مناسب استعمال کیا جاسکے۔ ایسے 12 وی آئی پیز جنہیں زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کی جاتی ہے ان میں گورنر مہاراشرا کے شنکر نارائنن، وزیر اعلی ٰ پرتھوی راج چوہان، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، وزیر داخلہ آر آر پاٹل اور مرکزی وزیر زراعت شرد پوار کے نام قابل ذکر ہیں۔ چوہان کی سیکوریٹی کیلئے جہاں 46 سیکوریٹی عہدیدار تعینات ہیں وہیں اجیت پورا کیلئے 31 سیکوریٹی عہدیدار ہیں جبکہ PWD منسٹر چھگن بھوجبل کی سیکوریٹی 25 عہدیداروں پر مشتمل ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان ، صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے ، ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے اور ممبئی پولیس کمشنر راکیش ماریا ایسے 18 اہم افراد میں شامل ہیں جنہیں زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT