Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / مہاراشٹرا و ہریانہ میں 15 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات

مہاراشٹرا و ہریانہ میں 15 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات

نئی دہلی 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے آج مہاراشٹرا اور ہریانہ میں ایک یومی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ۔ کمیشن کے اعلان کے مطابق مہاراشٹرا اور ہریانہ اسمبلی کیلئے 15 اکٹوبر کو رائے دہی ہوگی اور 19 اکٹوبر کو نتائج کا اعلان کردیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ کمیشن کی جانب سے مہاراشٹرا میں بیڑ حلقہ لوک سبھا اور اوڈیشہ میں کندھامل

نئی دہلی 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے آج مہاراشٹرا اور ہریانہ میں ایک یومی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ۔ کمیشن کے اعلان کے مطابق مہاراشٹرا اور ہریانہ اسمبلی کیلئے 15 اکٹوبر کو رائے دہی ہوگی اور 19 اکٹوبر کو نتائج کا اعلان کردیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ کمیشن کی جانب سے مہاراشٹرا میں بیڑ حلقہ لوک سبھا اور اوڈیشہ میں کندھامل حلقہ لوک سبھا کیلئے بھی ان ہی تواریخ کو انتخاب عمل میں آئیگا ۔ بیڑ کی نشست موجودہ رکن پارلیمنٹ گوپی ناتھ منڈے کی ایک سڑک حادثہ میں موت کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ کندھامل سے بی جے ڈی ایم پی ہیمیندرا چندرا سنگھ کو جاریہ مہینے ہی انتقال ہوا تھا ۔ اس کے علاوہ اروناچل پردیش میں کانوباری ‘ منی پور میں ہیانگلم ‘ ناگالینڈ میں شمالی انگامی ‘ اتر پردیش میں کیرالانہ اور گجرات میں راجکوٹ اسمبلی نشستوں کیلئے بھی 15 اکٹوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں ریاستوں میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے اور مرکزی حکومت بھی ان دو ریاستوں کے تعلق سے فیصلے کرتے ہوئے اس کی پابند رہیگی ۔ چیف الیکشن کمشنر مسٹر وی ایس سمپت نے الیکشن کمشنران ایچ ایس برہما اور ایس این ایس زیدی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اب جبکہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ایک ماہ سے کچھ زیادہ وقت ہے اس لئے اس بار انتخابی ضابطہ اخلاق کم مدت کیلئے لاگو ہوگا ۔ انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے مابین ایک بار پھر ٹکراؤ ہوگا اور دونوں جماعتیں کامیابی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگی۔ بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد بلند حوصلے رکھتی ہے جبکہ کانگریس کو حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیابی سے کچھ امیدیں پیدا ہوئی ہیں ورنہ اسے عوام مخالف لہر کا سامنا ہے ۔

ہریانہ اسمبلی کی معیاد 27 اکٹوبر کو ختم ہو رہی ہے جبکہ مہاراشٹرا اسمبلی کی معیاد 8 نومبر کو ختم ہونے والی ہے ۔ مسٹر سمپت نے بتایا کہ جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ میں انتخابات علیحدہ منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن جموں و کشمیر میں سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے اور اس کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔ جب صورتحال میں بہتری پیدا ہوگی اس کے مطابق مشاورت کے ذریعہ فیصلہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کشمیر کے تعلق سے کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا کیونکہ وہاں سیلاب کی صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے ۔ کمیشن کے اعلان کے مطابق دونوں ریاستوں میں انتخابات کیلئے اعلامیہ کی 20 ستمبر کو اجرائی عمل میں آئیگی ۔ اور 27 ستمبر تک پرچہ جات نامزدگیاں داخل کی جائیں گی ۔ 28 ستمبر کو نامزدگیوں کی جانچ پڑتال ہوگی اور 29 ستمبر تک پرچہ جات نامزدگی واپس لئے جاسکتے ہیں۔ 15 اکٹوبر کو دونوں ریاستوں مہاراشٹرا اور ہریانہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور 19 اکٹوبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد یہاں نتائج کا اعلان کردیا جائیگا ۔ دو لوک سبھا اور پانچ اسمبلی نشستوں کیلئے بھی جو ملک کی مختلف ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہیںاسی دن 15 اکٹوبر کو ہی ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حالانکہ نتائج کا اعلان 19 اکٹوبر کو ہوجائیگا تاہم انتخابی عمل 22 اکٹوبر تک جار ی رہے گا ۔ امکان ہے کہ اس وقت تک نئی اسمبلیوں کی تشکیل عمل میں آجائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT