Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا چیف منسٹر کا فیصلہ ’مہایوتی‘ اجلاس میں ہوگا : فڈنویس

مہاراشٹرا چیف منسٹر کا فیصلہ ’مہایوتی‘ اجلاس میں ہوگا : فڈنویس

ممبئی ۔ 5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر دیویندر فڈنویس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے بی جے پی صدر پارٹی امیت شاہ کی ’مہارت‘ کا استعمال کرے گی جو انہوں نے یو پی میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو کامیاب کرنے استعمال کیا لیکن اسے یو پ

ممبئی ۔ 5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر دیویندر فڈنویس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے بی جے پی صدر پارٹی امیت شاہ کی ’مہارت‘ کا استعمال کرے گی جو انہوں نے یو پی میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو کامیاب کرنے استعمال کیا لیکن اسے یو پی فارمولہ نہیں کہا جائے گا بلکہ مہاراشٹرا فارمولہ کہا جائے گا جس کے لئے ہم نے کام کا آغاز کردیا ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا امیت شاہ پر لگائے گئے الزامات کہیں پارٹی پر اثرانداز نہ ہوں جس کا جواب دیتے ہوئے فڈنویس نے کہا کہ امیت شاہ کے خلاف جو بھی الزامات ہیں وہ سیاسی نوعیت کیہیں۔ یو پی اے حکومت کے دور میں سی بی آئی نے واضح طور پر کہا تھا کہ امیت شاہ کے خلاف اس کے پاس کوئی شواہد نہیں۔ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فڈنویس نے کہا کہ دراصل ہمارے حریف اس بات پر پریشان ہیں کہ امیت شاہ یہاں آ رہے ہیں

اور انہیں اپنے حشر کی فکر دامن گیر ہوگئی ہے کیونکہ امیت شاہ ایک بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حامل شخص ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ شیوسینا یہ کہہ رہی ہیکہ انتخابات کے بعد ادھوٹھاکرے ریاست کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے تو فڈنویس نے کہاکہ ادھو ٹھاکرے یہ کہہ چکے ہیں کہ اس سلسلہ میں کوئی قطعی فیصلہ ’مہایوتی‘ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ جب مسٹر فڈنویس سے نشستوں کی تقسیم کے پرانے فارمولہ پر عمل کئے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس مدعے پر بھی فیصلہ ’’مہایوتی‘‘ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کوئی واحد پارٹی اس بارے میں قطعی فیصلہ نہیں کرے گی۔ قبل ازیں ماضی میں ہم نے کبھی بھی انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ کے عہدہ کیلئے امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔ فڈنویس نے کہا کہ گوپی ناتھ منڈے کی غیرموجودگی میں انتخابات لڑنا ہمارے لئے چیلنج ہے ۔

TOPPOPULARRECENT