Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع، 10نئے وزراء شامل

مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع، 10نئے وزراء شامل

ممبئی، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڈ نویس نے آج 10 نئے وزراء کو شامل کرتے ہوئے اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ریاستی کابینہ کی اس توسیع میں پانچ کابینی وزراء اور پانچ ریاستی وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایاگیا جبکہ وزیر داخلہ رام شنکر شندے کو کابینی وزیر کے طور پر ترقی دی گئی ہے ۔ ان 10 وزراء میں سے چھ بھارتیہ جنتا پارٹی، شیو سینا سے دو اور راشٹریہ سماج پارٹی(آر ایس پی) اور سوابھیمانی سیتکاري سنگٹھن(ایس ایس ایس)سے ایک ایک وزیر کو شامل کیا گیا ہے ۔کابینی وزراء میں بی جے پی سے پانڈرنگ فنڈکر، جے کمار راول، سمبھا جی راؤ دلیپ پاٹل-نیلانگیکر اور سبھاش دیشمکھ اور آر ایس پی سے مہادیو جگناتھ جنکر شامل ہیں جبکہ ریاستی وزراء میں مدن مدھوکرییراول، رویندر دتاتریہ چوان (دونوں بی جے پی)، گلاب رگھوناتھ پاٹل اور ارجن کھوٹکر ( دونوں شیوسینا) اور سداشیو رام چندر کھوٹ (ایس ایس ایس)۔

TOPPOPULARRECENT