Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع کے بعد قلمدانوں کا الاٹمنٹ

مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع کے بعد قلمدانوں کا الاٹمنٹ

ممبئی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے آج 20 رکنی مجلس وزارت بشمول شیوسینا کے 10 ارکان کیلئے قلمدانوں کو مختص کیا ہے۔ جبکہ کابینہ کی توسیع کے موقع پر کل شیوسینا کو شامل کرلیا گیا ہے۔ تاہم شیوسینا کو محکمہ داخلہ، مالگذاری اور آبی وسائل جیسے اہم قلمدان نہیں دیئے گئے جبکہ چیف منسٹر نے پہلے ہی یہ وضاحت کردی

ممبئی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے آج 20 رکنی مجلس وزارت بشمول شیوسینا کے 10 ارکان کیلئے قلمدانوں کو مختص کیا ہے۔ جبکہ کابینہ کی توسیع کے موقع پر کل شیوسینا کو شامل کرلیا گیا ہے۔ تاہم شیوسینا کو محکمہ داخلہ، مالگذاری اور آبی وسائل جیسے اہم قلمدان نہیں دیئے گئے جبکہ چیف منسٹر نے پہلے ہی یہ وضاحت کردی تھی کہ ان کی حکومت میں ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ نہیں ہوگا۔ کابینہ میں توسیع کے موقع پر کل جن وزراء نے حلف لیا ہے ان میں گریش باپٹ (بی جے پی)، گریش مہاجن (بی جے پی) دیواکر راونے (شیوسینا)، سبھاش دیسائی (ایس ایس)، رام داس کدم (ایس ایس)، ایکناتھ شنڈے (ایس ایس)، چندرشیکھر باؤنکلے (بی جے پی) ، بابن راؤ لونکر (بی جے پی)، ڈاکٹر دیپک ساونت (ایس ایس) اور راجکمار بڈولے (بی جے پی) شامل ہیں۔ شیوسینا کے سبھاش دیسائی جوکہ پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بااعتماد رفیق ہیں۔ انھیں وزارت صنعت کا قلمدان دیا گیا۔

قبل ازیں یہ قلمدان بی جے پی لیڈر پرکاش مہتا کے پاس تھا۔ سینا لیڈر دیواکر راوت جوکہ سابق میئر ممبئی اور موجود قانون ساز کونسل کے رکن ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ بنایا گیا ہے۔ ایکناھ شنڈے (شیوسینا) جوکہ تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور کل تک اپوزیشن لیڈر تھے، تعمیرات عامہ (پبلک ورک) کے وزیر ہوں گے۔ ایک اور سینا لیڈر رام داس کدم (ایم ایل سی) کو محکمہ ماحولیات کا قلمدان، بی جے پی لیڈر گریش باپٹ کو فوڈ، سیول سپلائز، ڈرگ اڈمنسٹریشن اور پارلیمانی اور کے قلمدان، گریش مہاجن وزیر آبی وسائل اور چندرشیکھر باونکلے وزیر توانائی کا قلمدان ، بابو راؤ لوفیکر کو آبرسانی اور صاف صفائی کا قلمدان، راجکمار بڈولے جو مرکزی وزیر نتن گڈکری کے کٹر حامی سمجھے جاتے ہیں اُنھیں سماجی انصاف اور خصوصی امداد کا وزیر بنایا گیا ہے۔ چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کے پاس محکمہ داخلہ، شہری ترقیات ، جنرل اڈمنسٹریشن، قانون اور عدلیہ کے قلمدان ہوں گے۔ سابق ریاستی صدر بی جے پی سدھیر منگنینور فینانس اور پلاننگ کے انچارج ہوں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT