Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا کا ضمنی چناؤ : باندرہ میں 42 فیصد پولنگ

مہاراشٹرا کا ضمنی چناؤ : باندرہ میں 42 فیصد پولنگ

ممبئی ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لگ بھگ 42 فیصد ووٹروں نے آج مہاراشٹرا اسمبلی کے حلقہ باندرہ ایسٹ کیلئے پُرتجسس نگاہوں کے درمیان منعقدہ ضمنی چناؤ میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا، جہاں کانگریس کے بڑے امیدوار اور سابق چیف منسٹر نارائن رانے کا مقابلہ شیوسینا اور ایم آئی ایم کے حریفوں سے ہے۔ تسگاؤں۔کاؤتھے مہانکل میں جہاں سابق وزیر دا

ممبئی ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لگ بھگ 42 فیصد ووٹروں نے آج مہاراشٹرا اسمبلی کے حلقہ باندرہ ایسٹ کیلئے پُرتجسس نگاہوں کے درمیان منعقدہ ضمنی چناؤ میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا، جہاں کانگریس کے بڑے امیدوار اور سابق چیف منسٹر نارائن رانے کا مقابلہ شیوسینا اور ایم آئی ایم کے حریفوں سے ہے۔ تسگاؤں۔کاؤتھے مہانکل میں جہاں سابق وزیر داخلہ اور این سی پی لیڈر آنجہانی آر آر پاٹل کی بیوہ سمن پاٹل انتخابی میدان میں ہیں، تقریباً 58 فیصد پولنگ کی اطلاع ملی ہے، الیکشن کے عہدہ دار نے یہ بات کہی۔ نارائن رانے کے دو فرزندوں کو پولیس نے صبح ووٹنگ شروع ہونے کے بعد احتیاطی حراست کے تحت رکھا اور پولنگ کے ختم پر انھیں رہائی مل گئی۔ رانے جو گزشتہ سال اسمبلی الیکشن ساحلی کونکن میں اپنے آبائی ضلع سندھودرگ سے ہار گئے، اس میٹروسٹی کے حلقہ کیلئے ضمنی چناؤ کے ذریعہ اسمبلی میں داخلے کیلئے کوشاں ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 15 اپریل کو کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT