مہاراشٹرا کے خاندیش میں 17اور 24 اپریل کو رائے دہی

ناسک ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے چھگن بھوجبل ، پارٹی سربراہ شرد پوار کی بہو بھارتی اور بی جے پی کی حنا گویٹ خاندیش خطہ میں لوک سبھا کی آٹھ نشستوں کے اہم امیدوار ہیں جن میں نندور بار بھی شامل ہے ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نندور بار سے کانگریس کے 80 سالہ مانک راؤ گویٹ دسویں بار انتخابات جیتنے کیلئے پرامید ہیں جو یقیناً ایک ریکار

ناسک ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے چھگن بھوجبل ، پارٹی سربراہ شرد پوار کی بہو بھارتی اور بی جے پی کی حنا گویٹ خاندیش خطہ میں لوک سبھا کی آٹھ نشستوں کے اہم امیدوار ہیں جن میں نندور بار بھی شامل ہے ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نندور بار سے کانگریس کے 80 سالہ مانک راؤ گویٹ دسویں بار انتخابات جیتنے کیلئے پرامید ہیں جو یقیناً ایک ریکارڈ ہے ۔ احمد نگر ، دنڈوری ، دھولے ، جلگاؤں ، نندوربار، ناسک ، راویر اور شرڈی میں 65 لاکھ ووٹرس ہیں جہاں 17 اور 24 اپریل کو دو مراحل میں رائے دہی ہوگی ۔ بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2009 ء کے انتخابات کے مقابلے میں 2014 ء انتخابات میں اس کی کارکردگی بہتر ثابت ہوگی۔

کانگریس اپنے نقلی سیکولرازم سے گناہ نہیں دھو سکتی: بی جے پی
وارانسی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے دورہ سے قبل اپنے حریفوں پر برائے راست شدید تنقید کرتے ہوئے بی جے پی نے کانگریس، سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور عام آدمی پارٹی جیسے پارٹیوں کے تعلق سے کہا کہ یہ پارٹیاں اپنے نقلی سیکولرازم کے گھاٹ پر اپنے گناہوں کو نہیں دھو سکیں گی۔ بی جے پی جس کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی آنے والے ہفتہ میں وارانسی کی دورہ کررہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کیلئے وہ امیدوار ہیں۔ بی جے پی نے یہ بھی کہا کہ کانگریس اور اس کی سرکاری اور غیر سرکاری حریف پارٹیاں اس ملک کے شہریوں کیل اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کے ذمہ دار ہیں۔ یہ پارٹیاں جواب دہ ہیں کہ آخر یو پی اے حکومت کی 10 سالہ حکمرانی کو کس طرح برداشت کیا گیا۔ کانگریس خوف اور ناکامی کی سیاست کررہی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی اور اس کے لیڈر الزام تراشیوں اور انارکی پیدا کرنے مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT