Wednesday , December 12 2018

مہاراشٹرا کے شہری میں ایبولا وائرس کی علامات

ممبئی۔11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع پال گھر کے علاقہ وسائی کے ساکن ایک شخص میں ایبولا وائرس کی علامات دریافت ہوئی ہیں۔ اسے سرکاری دواخانہ کے ایک الگ تھلگ وارڈ میں رکھ کر علاج کیا جارہا ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیر صحت سریش شیٹی نے کہا کہ للت کمار کو لاگوس (نائجیریا) سے واپسی پر اُلٹیاں ہورہی تھیں۔ اس کے نمونے قومی اِدارہ وائرالوج

ممبئی۔11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع پال گھر کے علاقہ وسائی کے ساکن ایک شخص میں ایبولا وائرس کی علامات دریافت ہوئی ہیں۔ اسے سرکاری دواخانہ کے ایک الگ تھلگ وارڈ میں رکھ کر علاج کیا جارہا ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیر صحت سریش شیٹی نے کہا کہ للت کمار کو لاگوس (نائجیریا) سے واپسی پر اُلٹیاں ہورہی تھیں۔ اس کے نمونے قومی اِدارہ وائرالوجی پونے کو معائنوں اور توثیق کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔ شیٹی نے کہا کہ ایبولا انفیکشن پر دہشت زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کوئی بھی اگر مریض سے ربط میں نہ ہو تو اُسے انفیکشن نہیں ہوسکتا۔

TOPPOPULARRECENT