Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا کے قحط زدہ علاقوں کو ہر ممکن مدد کا وزیراعظم کا تیقن

مہاراشٹرا کے قحط زدہ علاقوں کو ہر ممکن مدد کا وزیراعظم کا تیقن

نئی دہلی ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مہاراشٹرا کے قحط زدہ علاقوں کو ہر ممکن مدد کا تیقن دیا اور کہا کہ پانی اور مویشیوں کے چارہ کی شدید قلت دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ سابق مرکزی وزیر این سی پی کے صدر شرد پوار نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے انہیں ریاست کے قحط زدہ علاقوں کی سنگین صورتحال کی تفصیلات سے واقف کروایا تھا۔شردپوار ریاستی عوا م کے ساتھ جو قحط کا شکار ہیں ، بہتر سلوک کیلئے ایک احتجاج کی قیادت کررہے ہیں۔ انہوں نے بعدازاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم نے انہیں ہر ممکن مدد کا تیقن دیا ہے تاکہ عوام کے مسائل دور کئے جاسکیں۔ مودی کے ساتھ پوار کی ملاقات سے ایک دن قبل مرٹھواڑہ کے علاقہ میں این سی پی کے قائدین نے سڑکوں پر کاشتکاروں کیلئے احتجاج کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT