Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا کے وزراء کیلئے ضابطہ اخلاق : چیف منسٹر فرنویس

مہاراشٹرا کے وزراء کیلئے ضابطہ اخلاق : چیف منسٹر فرنویس

ممبئی ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایکناتھ کھڈسے کے وزیرمال کے عہدہ سے اقتدار کے بیجا استعمال کے الزامات پر استعفیٰ کے بعد چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے اپنے بی جے پی کے ساتھیوں کو انتباہ دیا کہ وہ دفترشاہوں کی رائے کو نظرانداز نہ کریں۔ انہوں نے 4 گھنٹہ طویل اجلاس میں جس میں تمام بی جے پی وزراء نے شرکت کی، کہا کہ عملی اعتبار سے وہ بی جے پی وزراء کیلئے ایک ضابطہ اخلاق پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں سے خواہش کی کہ کھڈسے کے استعفیٰ سے سبق حاصل کریں جنہیں پونے میں ایک اراضی کے سودے میں بے قاعدگیوں کے ارتکاب کے الزامات پر مستعفی ہونا پڑا۔ اس اجلاس میں صدر مہاراشٹرا بی جے پی راؤ صاحب ڈینوے اور دیگر ریاستی سینئر بی جے پی قائدین شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT