Wednesday , October 17 2018
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا کے وزیر شیوسینا کے رکن اسمبلی کا انتخاب کالعدم

مہاراشٹرا کے وزیر شیوسینا کے رکن اسمبلی کا انتخاب کالعدم

اورنگ آباد۔24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹرا کے وزیر اور شیوسینا کے رکن اسمبلی ارجن کھوٹکر کے 2014ء میں حلقہ جالنہ سے انتخاب کو اس بنیاد پر کالعدم کردیا کہ انہوں نے مقررہ مہلت کے اختتام کے بعد اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ کھوٹکر فی الحال ٹکسٹائل سمکیات، ڈیری ترقیات اور افزائش حیوانات کے مملکتی وزیر ہیں۔ ہائی کورٹ کی اورنگ اباد بنچ کے جسٹس ٹی وی نلا واڈے نے کھوٹکر کے خلاف مقابلہ کرنے والے کانگریس کے امیدوار کیلاش گورنٹیال کی طرف سے دائرکردہ انتخابی عذر داری پر یہ حکم جاری کیا ہے۔ گورنٹیال نے ایک درخواست میں دعوی کیا تھا کہ کھوٹکر نے مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی اپنی نامزدگیاں داخل کیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اس نشست پر ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ وہ اگرچہ کھوٹکر کے انتخاب کو کالعدم کررہی ہے لیکن گورنٹیال کے بحیثیت رکن اسمبلی انتخاب کا کوئی حکم جاری نہیں کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT