Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا کے چار حصے کرنا آر ایس ایس کا نظریہ

مہاراشٹرا کے چار حصے کرنا آر ایس ایس کا نظریہ

ممبئی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے نظریاتی لیڈر ایم جی ودیا نے کہاکہ مہاراشٹرا کے چار حصے کرتے ہوئے چار نئی ریاستیں تشکیل دی جاسکتی ہیں تاکہ ہر ریاست میں بہترین نظم و نسق لایا جاسکے۔ نئی ریاستوں کی اس تجویز کو نیو اسٹیٹ ری آرگنائزیشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا جو اس کا جائزہ لے گا۔ ودیا نے اس نظریہ کو مہاراشٹرا کے ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سے استعفیٰ دینے والے سری ہری آپٹے کے ریمارکس کے تناظر میں پیش کیا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے علیحدہ مراٹھواڑہ بنانے کے حق میں آواز اٹھائی تھی جس پر بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا اور اپوزیشن کانگریس ۔ این سی پی کے علاوہ حکمراں اتحاد پارٹی شیوسینا نے مخالفت کی تھی۔ مراٹھواڑہ کے جالنہ ڈسٹرکٹ میں اتوار کو منعقدہ ایک جلسہ میں ایڈوکیٹ جنرل نے کہا تھا کہ مراٹھواڑہ کے ساتھ ودربھا سے زیادہ ناانصافی ہورہی ہے لہذا مراٹھواڑہ کو آزاد کردیا جانا چاہئے۔ اس سلسلہ میں دہلی پر زور دیا جائے تاکہ وہ مطالبہ کے مطابق نئی ریاست قائم کرے۔

TOPPOPULARRECENT